ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی ریاست الینوائے میں ایک کیمیکل پلانٹ میں دھماکہ

شکاگو:امریکی ریاست الینوائے میں ایک کیمیکل پلانٹ میں زبردست دھماکے کے بعد خوف ناک آگ بھڑک اٹھی، جس پر حکام نے شہریوں کواپنے گھروں میں محصور رہنے کی ہدایت جاری کی ہے،

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست شکاگو کے جنوب مغرب میں تقریبا سو میل کے فاصلے پر واقع 10 ہزار سے کم مکینوں پر مشتمل شہر لاسل میں کیروس کیمیکل کمپنی کمپلیکس میں زبردست آگ بھڑک اٹھی، اور علاقے پر گہرے سیاہ دھوئیں کے بادل چھا گئے،آگ اس قدر ہولناک تھی کہ اس سے اٹھنے والا سیاہ دھواں میلوں دور سے دکھائی دے رہا تھا، آگ کے بلند شعلوں کو فائر بریگیڈ نے کنٹرول کر لیا ہے،آگ پلانٹ کے شپنگ ایریا میں ایک شپنگ کنٹینر میں لگی۔ 

پلانٹ میں موجود تمام عملے کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا تھا، تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے،حادثے کے بعد حکام نے علاقہ مکینوں کو خبردار کیا ہے کہ علاقے میں سبز رنگ کا آکسیڈائزر پھیل گیا ہے، عوام اس سے دور رہیں، اسے بالکل نہ چھوئیں، اور خود کو گھروں کے بند کمروں تک محدود رکھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں