English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سرد ترین شب، سرجانی میں درجہ حرارت 6.5 ریکارڈ

کراچی: شہرقائد کولڈ ویو کی لپیٹ میں ہے، جس کے باعث گزشتہ شب رواں ماہ کی سرد ترین رات رہی ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں گزشتہ رات درجہ حرارت 6 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ اور کلفٹن میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔

موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایا ہے کہ 16 جنوری کے دوران کولڈ ویو کی شدت زائد رہے گی، شہر کے شمالی حصے میں درجہ حرارت 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔وسطی علاقوں میں درجہ حرارت 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا، جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت 9 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہرِ قائد میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، شہرِ قائد میں شمال مغرب کی سمت سے چلنے والی ہوئوں کی رفتار 18 سے 25 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جن میں نمی کا تناسب 16 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے