English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

معاشی مشکلات کا سامنا ہے لیکن ڈیفالٹ کا زیرو فیصد خطرہ ہے، احسن اقبال

اسلام آباد:وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ معاشی مشکلات کا سامنا ہے ،ڈیفالٹ کا زیرو فیصد خطرہ ہے،پاکستان کی معیشت کی بنیادیں مضبوط ہیں جلد بحران سے نکل جائیں گے۔

احسن اقبال نے کہا کہ  پاکستان کی معیشت کی بنیادیں مضبوط ہیں جلد بحران سے نکل جائیں گے، سیلاب کی تباہی سے 1700 سے زائد انسانی جانوں کا نقصان ہوا، 90 لاکھ افراد غربت کا شکار ہوئے، سیلاب سے 80 لاکھ افراد کو غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑا۔

احسن اقبال نے کہا کہ  حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے 3 سالہ ایجنڈا تیار کیا ہے سیلاب کے نقصانات کا ازالہ کرنے میں دو سے تین سال لگیں گے۔انہوں نے کہا کہ جنیوا کانفرنس میں 10 ارب ڈالر سے زائد امداد کا وعدہ کیا گیا،عالمی برادری اور عالمی مالیاتی اداروں سے مل کر تعمیر نو کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ قومی تعمیر نو کے ایجنڈے کے مطابق 50 فی صد وسائل حکومت  فراہم کرے گی جبکہ پچاس فی صد وسائل جینوا کانفرنس میں کئے عالمی وعدوں سے پورے کئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے