ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاور، معروف قانون دان لطیف آفریدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

 پشاور: معروف قانون دان لطیف آفریدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق لطیف آفریدی پر فائرنگ کا واقعہ پشاور ہائیکورٹ کے بار روم میں پیش آیا جس میں وہ شدید زخمی ہوئے اور انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال انتظامیہ نے لطیف آفریدی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ 

پولیس کے مطابق سینئر وکیل پر 9 گولیاں فائر کی گئیں جن میں سے انہیں 6 گولیاں لگیں، فائرنگ کرنے والے شخص کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا ۔ واضح رہے کہ معروف قانون دان لطیف آفریدی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہ چکے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں