English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈپٹی کمشنر فارم 11اور12کے مطابق رزلٹ جاری کریں، سید عبدالرشید

کراچی: امیر جماعت اسلامی ضلع جنوبی و رکن سندھ اسمبلی سید عبد الرشید کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی سن لے کہ کراچی کا بیتا حافظ نعیم الرحمن آرہا ہے کہ اب کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی، ڈپٹی کمشنر تاریخ کی تبدیلی سے قبل ہی فارم 11اور12کے مطابق رزلٹ جاری کریں۔

سید عبد الرشید نے بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کی واضح اکثریت کو کم کرنے اورجیتی ہوئی نشستیں چھیننے کے حوالے سے DROکے باہر جاری دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کراچی کے عوام مشتعل ہیں اور شدید بے چینی اور اضطراب ہیں۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ  سعید غنی سن لیں کہ چنیسر ٹاؤن بھی جماعت اسلامی کا اور اورنگی ٹاؤن بھی جماعت اسلامی کا ہے، پیپلزپارٹی نے کراچی کے بلدیاتی اتنخابات کو منشیات فروشوں کا کاروبار سمجھا ہو اہے،جماعت اسلامی کراچی میں منشیات فروشوں کو کھلی اجازت نہیں دے سکتے۔

انہوں نے کہا کہ  ڈی سی آفیسرز کو دھمکی دی گئی ہے کہ اگر پی پی پی کے خلاف رزلٹ جاری کیا تو سرکاری نوکری سے نکال دیں گے، کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کے مینڈیٹ کے تحفظ کے لیے پاکستان کے عوام کھڑے ہوئے ہیں، پیپلزپارٹی کے مینڈیٹ کے پیچھے آر او اور ڈی آراوز کی کارستانی چھپی ہوئی ہے۔

سید عبدالرشید  کا کہنا تھا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر کراچی کے عوام کا مینڈیٹ فوری واپس کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے