English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دنیا کو ایک نئے ورلڈ آرڈر کی ضرورت ہے، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ دنیا کو رنگ، نسل اور زبان کی تفریق کے بغیر انسانیت پر مبنی اخلاقیات اور ایک نئے ورلڈ آرڈر کی ضرورت ہے، ہندوستان کو بنیاد پرستی اور اقلیتوں کے خلاف امتیازی سلوک کے بیج نہیں بونے چاہئیں۔

صدر مملکت نے کہاکہ  بھارت کے عدم تعاون کے باعث مسئلہ کشمیر بھی پس پردہ چلا گیا ہے، ملک کی ترقی کے لئے اداروں کو مضبوط کرنا چاہئے، مشاورت اور آئین کی پاسداری سے جمہوریت کو مضبوط کیا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ قوموں اور قومی ریاستوں کے روایتی تصور کو چیلنج کیا جا رہا ہے جسے اولین ترجیحی بنیادوں پر سنبھالنے کی ضرورت ہے لیکن یہ صرف سلامتی، خوراک اور موسمیاتی تبدیلی کے کلیدی شعبوں میں بین الاقوامی تعاون سے ہی ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی نے انسانوں اور کرہ ارض پر موجود دیگر جاندار اور غیر جاندار چیزوں کو متاثر کیا ہے کیونکہ ایک اندازے کے مطابق 2050 تک 50 انواع کے کیڑے مکوڑے معدوم ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں جس کے نتیجہ میں تباہ کن قدرتی آفات نے موسمی نظام کو متاثر کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے