English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تھائی لینڈ،آئل ٹینکر پر خوفناک دھماکہ،8مزدورلا پتہ

بینکاک:تھائی لینڈ میں واقع ایک شپ یارڈ  پر موجود آئل ٹینکرمیں دھماکے سے کم از کم آٹھ مزدورلا پتہ ہو گئے،

مقامی میڈیا کے مطابق کانچا نابوری نامی صوبے سے وابستہ  موانگ میں موجود ایک شپ یارڈ پر مرمت کے لیے  موجود آئل ٹینکر میں اچانک دھماکہ ہو گیا،اس دھماکے کے نتیجے میں وہاں موجود آٹھ مزدور لا پتہ ہو گئے۔

حکام کا کہنا تھا کہ  آگ پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ مزدوروں کی تلاش کا کام جاری ہے جبکہ  واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے