English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت کی مدد کے بغیر ہاکی کا آگے چلنا مشکل ہے،سیکرٹری ہاکی فیڈریشن

لاہور:پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری حیدر حسین نے کہا ہے کہ حکومت کی مدد کے بغیر پاکستان ہاکی کا آگے چلنا مشکل ہے، پاکستان اسپورٹس بورڈ(پی ایس بی)کو پی ایچ ایف کے معاملات پر غلط گائیڈ کیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکرٹری ہاکی فیڈریشن نے کہا ہے کہ ہمیں افسوس ہے ورلڈ کپ نہیں کھیل رہے، ہم اس کے خود قصور وار ہیں ، ایشیا کپ میں اضافی کھلاڑی میدان میں نہ ہوتا تو ورلڈ کپ کھیل رہے ہوتے، معاملے کی انکوائری کمیٹی بنائی لیکن اب انکوائری رپورٹ کے لیے خط لکھا ہے کہ اب تک کیوں نہیں بنی، قصور واروں کو سزا ملنی چاہیے۔

حیدر حسین کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین کے واجبات کی عدم ادائیگی کے بھی ہم قصور وار ہیں، پی ایس بی نے اس کے واجبات ادا کرنا تھے، یہی معاہدہ ہوا تھا، تاخیر نہیں ہونی چاہیے تھی،انہوں نے کہا کہ میں ایکمین کو سلام پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے معاوضے کے بغیر کام کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے