English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مولانا ہدایت الرحمن سمیت دیگر گرفتار قائدین کو رہا کیا جائے، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبد ا لحق ہاشمی نے کہاہے کہ مولانا ہدایت الرحمان ودیگر گرفتارقائدین کو رہا مقدمات ختم اور گوادر کے عوام کے مسائل حل کیے جائیں بصورت دیگر پھر احتجاج ودھرنا ہوگا۔

مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ  بدقسمتی سے پیپلز پارٹی وایم کیو ایم پہلے الیکشن سے ڈرتے تھے اب عوامی مینڈیٹ کو چوری کر رہے ہیں الیکشن کمیشن بارم بی کے مطابق رزلٹ دیکر جماعت اسلامی اور کراچی کے عوام کے رائے کا احترام کریں۔

انہوں نے کہاکہ ہم کراچی کے باشعور عوام سے ملکر کراچی میں دوبارہ بوری بندہ لاشوں ،ٹارگٹ کلنگ ،دہشت گردی وبدامنی کی سیاست نہیں ہونے دیں گے کراچی کے عوام نے جماعت اسلامی پر اعتماد کیایہ اعتمادسندھ پر قبضہ کرنے والی نااہل ناکام حکومت وپیپلزپارٹی ،ایم کیوایم کو ہضم نہیں ہورہی ۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام کامینڈیٹ چوری نہیں کرنے دیں گے،کراچی کے عوام نے ترقی خوشحالی امن وسکون اور انصاف کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیاہے۔

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی ایم کیو ایم نے کراچی کو تباہ کیا انشاء اللہ جماعت اسلامی کراچی کو ترقی وخوشحالی کا بہترین شہر بنائیگی، حق دو تحریک کے قائدجماعت اسلامی کے رہنما مولاناہدایت الرحمان بلو چ ودیگر قائدین کوفی الفور رہا مقدمات ختم اور گوادر کے عوام کے مسائل حل کریں ۔

مولانا عبدالحق ہاشمی کا کہنا تھا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ،دھشت گردی ،بدامنی ،بھتہ خوری کے خلاف عوام نے جماعت اسلامی کا ساتھ دیاپہلے پیپلز پارٹی ،ایم کیوایم وسندھ حکومت الیکشن نہیں کروانا چاہتے جماعت اسلامی اورکراچی کے عوام نے بار باراحتجاج کیا عدالت والیکشن کمیشن پاس گئے جب الیکشن کے انعقادمیں کامیابی ملی تو الیکشن کمیشن وپیپلزپارٹی نے ملکر دھاندلی کی حکومت فوری طور پر کراچی کے عوام کا جماعت اسلامی پر اعتمادقبول کرتے ہوئے الیکشن نتائج تبدیل کرنے سے بازآجائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے