English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالمی بینک نے پاکستان کو 1.1ارب ڈالرقرض کی فراہمی موخر کردی

القمر

اسلام آباد:عالمی بینک نے پاکستان کو ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر قرض کی فراہمی موخر کردی۔

 میڈیا رپورٹس کے  مطابق پاکستان کیلئے قرض کی منظوری آئندہ مالی سال تک موخر کی گئی ہے۔ عالمی بینک نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ درآمدات پر اضافی ٹیکس کم کیا جائے۔ قرض کی فراہمی اگلے مالی سال میں ضروری پیشگی اقدامات سے مشروط کردی گئی ہے۔

 ورلڈ بینک نے رائز ٹو اور پیس ٹو نام کے دو منصوبوں کی فنڈنگ کرنا تھی۔ معیشت کے استحکام کے پروگرام رائز کیلیے 45 کروڑ ڈالر کے فنڈز بھی شامل تھے، سستی توانائی کے پروگرام کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی فنڈنگ بھی موخر کردی گئی۔

ترجمان عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پائیدار معیشت کیلئے بورڈ ڈسکشن مالی سال 2024 میں متوقع ہے۔ورلڈ بینک نے درآمدات پر فلڈ لیوی لگانے کی بھی مخالفت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے