English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ائربس 320 اور بوئنگ 777 پی آئی اے کے آپریشنل بیڑے میں شامل

کراچی: قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کے آپریشنل بیڑے میں مزید 2 طیارے شامل ہوگئے۔

نئے ائربس 320 نے پہلی کمرشل پرواز پی کے 309 کے حیثیت سے اسلام آباد تا کراچی بھری جب کہ 7 مہینے سے لانگ گراونڈنگ کا شکار بوئنگ 777 طیارہ بھی پی آئی اے کے آپریشنل بیڑے میں شامل ہوگیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارے نے کئی ماہ بعد پہلی پرواز بدھ کی صبح پی کے 300 کی حیثیت سے آپریٹ کی جس کہ بعد وہ جدہ روانہ ہوگیا۔ گزشتہ چندہ ماہ کے دوران یہ دوسرا بوئنگ 777 ہے جو آپریشن میں واپس آیا۔ اس سلسلے کا تیسرا طیارہ بھی فعالی کے آخری مراحل میں ہے اور اگلے چند ہفتوں میں وہ بھی آپریشنل ہوجائے گا۔

اس عمل سے پی آئی اے کے 14 ائربس اور 10 بوئنگ 777 سمیت کل 25 طیارے شیڈول کا حصہ ہوں گے، طیاروں کی فعالی سے پی آئی اے کا شیڈول ہموار ہوجائے گا اور نیٹ ورک کو وسیع کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

ترجمان کے مطابق جہازوں کی فعالی خصوصی طور پر پرزہ جات کا حصول موجودہ زرمبادلہ کے حالات کے تناظر میں ایک پیچیدہ عمل تھا، اپنے محدود وسائل سے جہازوں کی فعالی اور بیڑے میں آپریشنل طیاروں کا اضافہ ایک اہم سنگ میل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے