English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

توشہ خانہ تحائف خفیہ ہونے پر مطمئن ہوئے تو پبلک کرنے کا حکم نہیں دیں گے، لاہور ہائیکورٹ

لاہور: ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کے وکیل کو توشہ خانہ کے ریکارڈ کے ساتھ بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کردی،جسٹس عاصم حفیظ نے کہا کہ توشہ خانہ کے تحائف خفیہ رکھنے میں ملکی سلامتی اور بین الاقوامی تعلقات کہاں سے آگئے۔عدالت نے توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے والی شخصیات کی تفصیلات فراہم کرنے کے حوالے سے درخواست پر سماعت کی۔جسٹس عاصم حفیظ نے کہا کہ توشہ خانہ کے ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ کا بیان حلفی دیں کہ کیسے یہ تحائف خفیہ ہیں، اگر عدالت مطمئن ہوئی کہ واقعی یہ تحائف خفیہ ہونے چاہیے تو عدالت سے پبلک کرنے کا حکم نہیں دے گی۔

جسٹس عاصم حفیظ نے کہا کہ آپ نے جواب میں لکھا ہے کہ توشہ خانہ کے تحائف منظر عام پر آنے سے میڈیا ہائپ بن جاتی ہے، کیا صرف یہ وجہ ہے کہ توشہ خانہ کے تحائف خفیہ رکھے جاتے ہیں، اس میں ملکی سلامتی اور بین الاقوامی تعلقات کہاں سے آگئے۔عدالت نے استفسار کیا کہ اگر ایک بی ایم ڈبلیو کی گاڑی کا تحفہ آتا ہے کہ اور کہا جاتا ہے کہ اسکے بدلے ایل این کا ٹھیکہ دیں تو پھر کیاہوگا۔عدالت نے سماعت 7فروری تک ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے