ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہد آفریدی کی بطور عبوری چیف سلیکٹر کام جاری رکھنے سے معذرت

کراچی:سابق آل رائونڈرشاہدآفریدی نے بطورعبوری چیف سلیکٹر کام جاری رکھنے سے معذرت کرلی-
شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے ساتھ مزید کام کرنے سے معذرت کر لی ہے۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پی سی بی چاہتا تھا کہ میں عبوری چیف سلیکٹر رہوں لیکن مصروفیات کی وجہ سے اس عہدے پرمزید نہیں رہ سکتا۔
سابق کپتان نے کہا کہ قومی ٹیم کیلئے کوچنگ زیادہ اہمیت کی حامل ہے، پاکستان میں کوچز ہیں،انہیں استعمال کرناچاہیے-کوچنگ پاکستان اے،انڈر19کیلئے بھی ضروری ہے-
انہوں نے کہا کہ انڈر19 اور پلیئرزڈویلپمنٹ کیلئے پی سی بی کو میری ضرورت ہوگی تو حاضر ہوں۔
یاد رہے کہ رمیز راجا کے جانے کے بعد پی سی بی کی منیجمنٹ کمیٹی نے شاہد آفریدی کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے عبوری سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقررکیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں