ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان نے اسمبلی تحلیل کر کے خود کو بے یار ومددگار کر دیا، احسن اقبال

General elections

نارووال: وفاقی وزیر  منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ، اکتوبر الیکشن کا مہینہ ہو گا ،ملکی معیشت کو مستحکم کر کے پاؤں پر کھڑا کر رہے ہیں۔

احسن اقبال  نے کہاکہ تحریک انصاف نے اپنے چار سالہ دور حکومت میں معیشت کو تباہ کر دیا ، عمران خان کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ نارووال سے الیکشن لڑیں عبرت ناک شکست دینگے، عمران خان نے پنجاب اور کے پی کے کی اسمبلی تحلیل کر خود کو بے یار ومددگار کر دیا۔

وفاقی وزیر نے کہا 2019میں نارووال سپورٹس کمپلیکس90 فیصد مکمل تھا جس پر ٹوٹل 70کروڑ رو پے لاگت درکار تھی مگر تحریک انصاف نے اس منصوبے کو روک کر اور مجھ پربے بنیاد مقدامات بنا کر نقصان کیا، مجھے جیل میں بھی ڈالا گیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ  تحریک انصاف کی نا اہلی سے 4سال کے التوا کے بعد اب کنسلٹنٹ نے اس منصوبے کا جو تخمینہ لگایا ہے اس کے مطابق 70کروڑ کا منصوبہ اب 3.10ارب میں مکمل ہوگا ، اتنی لاگت میں ایک نیا سپورٹس کمپلیکس بن سکتا ہے، اب یہ نقصان ہم عمران خان سے پورا کرائینگے اور اسکا حساب لینگے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں