ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن کمیشن نے محسن نقوی کو تعینات کر کے خود کو جانبدار ثابت کیا، مسرت جمشید

 لاہور: رہنما پاکستان تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے محسن نقوی کی تعیناتی کر کے اپنے جانبدار اور نااہل ہونے پر ایک اور مہر ثبت کر لی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ محسن نقوی پر نیب کیسز بھی ہیں اور وہ سیاسی طور پر متنازعہ بھی ہے، ایسا شخص جو مبینہ طور پر زرداری کا فرنٹ مین ہو اس کو لانے کا مقصد صرف عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ اس تعیناتی پر ہم سڑکوں پر بھی جائیں گے اور قانون کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا جائے گا، انہیں ناصرف وقت پر الیکشن کروانا ہوں گے بلکہ عوام انہیں دھاندلی کی اجازت بھی نہیں دیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں