English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لنگر خانے بنانیوالا پاگل خانے بھی بنا دیتا، سراج الحق

madhouse

راولپنڈی:  جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ لنگر خانے بنانے والے کو مزید موقع دیا جاتا تو وہ پاگل خانے بھی بنا دیتا۔

ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران امیر جماعت اسلامی سراج الحق سیاسی مخالفین پرتنقیدکرتے ہوئے کہاکہ شہباز شریف، آصف زرداری اور عمران خان کی وجہ سے پاکستان کی 23کروڑ عوام آئی ایم ایف کے مقروض ہیں، جماعت اسلامی کو موقع ملا توپیپلزپارٹی، ن لیگ اور عمران خان کی جائیدادیں بیچ کر پاکستان کا قرضہ اتاریں گے۔

سراج الحق نے دعویٰ کیاکہ وہ جب دو بار خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ رہے تو اس وقت صوبے پر ایک روپیہ بھی قرضہ نہیں تھا، آج پی ٹی آئی کی حکومت میں خیبر پختونخوا پر ایک ہزار ارب روپے کا قرضہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے