ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک میں سونے کی قیمت ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ملک میں سونے کے نرخوں میں نئے اضافے کے بعد قیمت ایک بار پھر بلند ترین سطح کو چھو رہی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن  کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزار 150روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا ایک لاکھ 89 ہزار اور 300 روپے کا ہوگیا ہے۔

قیمت میں اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 62 ہزار 294 روپے ہو گئی۔ واضح رہے کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت میں آج 986 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

مارکیٹ ذائع کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں فی اونس 14 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس سے نئی قیمت ایک ہزار 938 ڈالر ہوگئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں