English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب، پختونخوا انتخابات کا تخمینہ بڑھ گیا، 55 ارب سے زائد اخراجات ہونگے

اسلام آباد: پنجاب اور خیبر پختونخوا میں عام انتخابات ایک ہی روز میں نہ ہونے سے انتخابی اخراجات کا تخمینہ بڑھ گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں صوبوں میں الگ الگ عام انتخابات کروانے سے 55 ارب روپے سے زائد اخراجات ہوں گے، جس پر الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے اخراجات سے متعلق وفاقی حکومت کو دوبارہ خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات ایک ہی روز میں کروانے پر 47 ارب روپے کا تخمینہ لگا کر وفاقی حکومت کو خط لکھا تھا، جس کے سلسلے میں وفاقی حکومت نے عام انتخابات کی تیاریوں کے لیے الیکشن کمیشن کو 5 ارب روپے جاری کر دیے تھے، تاہم اب الیکشن کمیشن وفاقی حکومت کو دوبارہ خط لکھ کر اخراجات کی نئی تفصیل بھجوائے گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت سے 55 ارب روپے سے زائد انتخابی اخراجات مانگے جائیں گے۔ 2 صوبوں اور ضمنی انتخابات الگ سے کروانے پر 8 سے10 ارب روپے تک اخراجات اضافی آئیں گے۔  اس سلسلے میں لیکشن کمیشن کی جانب سے ایک دو روز میں وفاقی حکومت کو انتخابی اخراجات کے نئے تخمینے سے متعلق خط لکھا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی وقت الیکشن کرانے کے لیے مکمل تیار ہے۔ اس لیے خط کے ذریعے حکومت سے 2 صوبوں میں عام انتخابات اور ضمنی الیکشن کیے رقم جلد جاری کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے