ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا شیڈول طے

expensive

اسلام آباد: پاکستان کا عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ مذاکرات کا شیڈول طے پا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا جائزہ مشن 31 جنوری کو پاکستان پہنچے گا اور 31 جنوری سے ہی پاکستان اور انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ نے بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے مذاکرات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد اور آئی ایم ایف کے درمیان 31 جنوری سے مذاکرات شروع ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کا جائزہ مشن 31 جنوری 2023 کو پاکستان پہنچے گا اور اسی روز سے پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات شروع ہوں گے جو 9 فروری تک جاری رہیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں