ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بابر غوری کی حفاظتی ضمانت منظور، وارنٹ گرفتاری بھی معطل

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر بابر غوری کی حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کرلی، 

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو سندھ ہائیکورٹ میں بابر غوری کی بیٹی کی جانب سے والد کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ بابر غوری 30 جنوری کو ملک واپس پہنچیں گے، بابرغوری کو نیب نے بھی طلب کر رکھا ہے۔

عدالت نے 10دن کے لیے بابر غوری کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انسداد دہشتگردی کی عدالت کی جانب سے جاری کردہ ان کے وارنٹ گرفتاری بھی معطل کر دیے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا تھا کہ بابر غوری 30جنوری کو دبئی سے پاکستان پہنچیں گے، بابر غوری پاکستان پہنچنے کے بعد ایم کیو ایم کے رہنماﺅں سے ملاقات کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں