ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب  میں الیکشن کی تاریخ کیلیے تحریک انصاف کا عدالت سے رجوع

Judicial Commission

لاہور: پنجاب میں الیکشن کی تاریخ لینے کے لیے تحریک انصاف نے عدالت عالیہ لاہور سے رجوع کرلیا۔

ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں تحریک انصاف نے گورنر پنجاب کو بذریعہ سیکرٹری فریق بنایا ہے۔ درخواست بیرسٹر علی ظفر کے ذریعے سے دائر کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ آئین کے مطابق اسمبلی تحلیل ہونے کے فوری بعد گورنر نے الیکشن کا اعلان کرنا ہوتا ہے۔

پی ٹی آئی کی درخواست میں مؤقف اختیا رکیا گیا ہے کہ گورنر پنجاب الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کر رہے جو کہ آئین کی خلاف ورزی ہے ۔ 10 دن سے زائد کا وقت گزر چکا ہے، گورنر پنجاب کی جانب سے تاحال الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔گورنر اپنے حلف کی خلاف ورزی کر رہے ہیں ۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دینے کے لیے گورنر کو ہدایات جاری کرے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں