ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ طاس معاہدے میں یکطرفہ ترمیم کی بھارتی سازش کا پردہ فاش

Agreement

اسلام آباد: سندھ طاس معاہدے میں یکطرفہ ترمیم کی بھارتی سازش کا پردہ فاش ہو.اٹارنی جنرل آفس نے بھارتی پریس میں شائع خبروں کا نوٹس لے لیا۔

اٹارنی جنرل آفس حکام کا کہنا ہے کہ ایسی کہانیاں گمراہ کن ہیں، معاہدے میں یکطرفہ ترمیم نہیں کی جا سکتی، یہ ثالثی کی مستقل عدالت میں جاری کارروائی سے توجہ ہٹانے کی بھارتی کوشش ہے۔

اٹارنی جنرل آفس کے مطابق تنازع کی پہلی سماعت دی ہیگ میں قائم ثالثی کی مستقل عدالت میں شروع ہوئی، تنازع دریائے جہلم پر 330 میگا واٹ کے کشن گنگا ہائیڈرو الیکٹرک پراجیکٹ کی تعمیر سے متعلق ہے، دوسرا تنازع دریائے چناب پر 850 میگا واٹ کے رتلے ہائیڈرو الیکٹرک پراجیکٹ کی تعمیر پر خدشات سے متعلق ہے۔

ترجمان اٹارنی جنرل آفس کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل اٹارنی جنرل احمد عرفان اسلم کر رہے ہیں، سیکرٹری آبی وسائل حسن ناصر جامی، پاکستان کے انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ وفد میں شامل ہیں، پاکستان کی نمائندگی برطانیہ کے بیرسٹر ڈینیئل بیت لحم کے سی بھی کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں