ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کے الزامات پر  وزیراعظم کا زرداری کے دفاع میں بیان

reduce

اسلام آباد: عمران خان کی جانب سے الزامات عائد کیے  جانے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے زرداری کے دفاع میں بیان جاری کردیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف بیانات بے بنیاد اور خطرناک ہونے کے ساتھ غیر ذمے دارانہ ہیں بلکہ ان کے سیاسی مخالفین کیخلاف زہر پھیلانے کیلیے سیاسی تھیوری کے نمونے کے مطابق ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایسی بے ہودہ بیان بازی سیاسی طور پر متعلقہ رہنے کی کوشش ہے۔پوری قوم جانتی ہے کہ اس نے اقتدار کی خاطر معاشرے کو تقسیم کرنے کے لیے کس طرح نفرت کی سیاست کا سہارا لیا ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ مجھے قتل کرنے کے لیے اب پلان سی بنایا گیا ہے جس کے لیے زرداری نے دہشت گرد تنظیموں کو پیسے دیے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں