ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ابھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مزید بڑھیں گی، گیس بھی مہنگی ہوگی،شوکت ترین

اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ابھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مزید بڑھیں گی، گیس بھی مہنگی ہوگی ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مزید بڑھیں گی ، حکومت گیس کی قیمت بھی بڑھائے گی۔کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں 45فیصد تک اضافہ ہوگا۔حالیہ دنوں میں روپیہ 14سے15فیصد تک گرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اداروں کو سوچنا چاہیے کہ یہ اس حکومت کے بس کی بات نہیں۔2 اسمبلیاں تحلیل ہو چکی ہیں عام انتخابات کرائے جائیں۔

 انہوں نے کہا ہے کہ  اس وقت ناگزیر ہے کہ عوامی مینڈیٹ والی حکومت آئے تاکہ سخت اور درست فیصلے لے سکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں