ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کے پی میں انتخابات کی تاریخ کیلیے بھی پی ٹی آئی کا عدالت سے رجوع کا فیصلہ

leadership

پشاور: پی ٹی آئی نے کے پی کے میں بھی انتخابات کی تاریخ کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے کے پی کے اسمبلی تحلیل کے بعد گورنر کی جانب سے تاحال الیکشن کی تاریخ نہ دیے جانے پر  پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر اور صوبائی صدر پرویز خٹک کی جانب سے پٹیشن پرسوں بدھ کے روز بیرسٹر گوہر کی وساطت سے دائر کی جائے گی، جس میں استدعا کی جائے گی کہ عدالت الیکشن کمیشن کو ہدایت دے کہ قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی 33 نشستوں پر ضمنی الیکشن کرانے کے بجائے پورے ملک میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے ۔

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی کے مطابق ملک میں  معاشی بحران کی سب سے بڑی وجہ سیاسی عدم استحکام ہے، اس لیے فوری انتخابات ہی بحرانوں کا واحد حل ہے، انتخابات کی تاریخ میں جتنی تاخیر ہوگی، اتنا ہی ملک کو نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 13 جماعتی پی ڈی ایم ٹولہ  انتخاب سے فرار چاہتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں