English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سیاسی قوتیں پاکستان دشمن عناصر کیخلاف اتحاد کا مظاہرہ کریں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی قوتیں ملک دشمن عناصر کے خلاف متحد ہو جائیں، سیاسی لڑائی بعد میں بھی لڑی جا سکتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں  وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اپنی گھناؤنی حرکتوں سے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا رہے ہیں۔ ملک دشمن عناصر پاکستان میں دہشت گردی اور عسکریت پسندی کے خلاف ہماری محنت سے حاصل کی گئی کامیابیوں کو پلٹنا چاہتے ہیں۔

وزیراعطم نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ تمام سیاسی قوتوں کے لیے میرا پیغام  ہے کہ پاکستان دشمن عناصر کے خلاف اتحاد کا مظاہرہ کریں۔ہم اپنی سیاسی لڑائی بعد میں لڑ سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے