ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فیملی کا فیصلہ ہے شجاعت اپنی سیاست کریں ہم عمران کے ساتھ ہیں،پرویز الہی

لاہور:سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ فیملی کا فیصلہ ہے کہ چوہدری شجاعت نے سیاست کرنی ہے تو کریں لیکن ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہی نے کہا کہ دہشتگردی بڑھ رہی ہے، ملک ڈیفالٹ کرنے جارہا ہے، ہرطرف مہنگائی کا طوفان ہے اور قیمتیں بڑھا کر بیڑہ غرق کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نگران سیٹ اپ اور پی ڈی ایم ایک ہیں، انہیں امن و امان کی صورتحال پر توجہ دینا چاہیے۔ پرویز الہی کا کہنا تھا کہ میں جو دیکھتا اور سمجھتا ہوں وہ کہتا رہتا ہوں، اس کا فائدہ بھی ہوتا ہے، گورنر خیبرپختونخوا نے الیکشن کا وقت دیدیا ہے، اب یہ الیکشن کرائیں، پنجاب میں الیکشن ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں

انہوں نے کہا کہ فیملی کافیصلہ ہے کہ چوہدری شجاعت نے سیاست کرنی ہے تو کریں لیکن ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں جب کہ چوہدری شجاعت کی مدت ختم ہوگئی ہے اس لیے ان کے چھوٹے بھائی کو صدر بنایا ہے۔

پرویز الہی کا کہنا تھا کہ پنجاب کے وزیراعلی کا فیصلہ تحریک انصاف کرے گی، ہمیں اکٹھے رہنا ہے اور ہمیں کوئی لالچ نہیں ہے، میں نے دو تین مرتبہ وزیراعلی رہا ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں