ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آمرانہ اور انفرادی غلط پالیسیوں نے ملک کو دلدل میں دھکیلا، حافظ حسین احمد

weather in London

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام پاکستان کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ جنرل ضیاء سے لیکر جنرل مشرف کے آمرانہ انفرادی غلط پالیسیوں نے ملک کو دلدل میں دھکیلا ہے جبکہ ہم ملک کومزید دلدل میں دھنسوا رہے ہیں۔

حافظ حسین احمد نے کہا کہ امریکا کی ایما اور خوشنودی کے لیے ضیا الحق نے قبائل میں سوویت یونین کے خلاف جہاد کے نام پر استعمال کیا اور پھر امریکا کے اشارے پر جنرل پرویز مشرف نے اس جہاد کو فساد اور دہشت گردی ڈکلیئر کردیا۔

انہوں نے کہاکہ  اب بھی ہم کسی واضح پالیسی کو مرتب کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے اور اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہم نے انفرادی فیصلے کئے اور پارلیمنٹ اور اداروں کو اہمیت نہیں دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں