ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کے 43 ارکان کے استعفوں کی منظوری لاہور ہائی کورٹ میں چیلنچ

لاہور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آیی) نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے 43 اراکین کے قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ریاض فتیانہ اور دیگر نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا 43 ارکان اسمبلی نے اسپیکر قومی اسمبلی کے اقدام کو چیلنج کیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سابق اراکین اسمبلی نے درخواست میں اسپیکر کے 22 جنوری اور الیکشن کمیشن کے 25 جنوری کے نوٹی فکیشن بھی چیلنج کیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنا خلافِ قانون اور بددیانتی پر مبنی ہے۔ ارکان قومی اسمبلی کے استعفے عدالت عظمیٰ کے طے کردہ قوانین کے برعکس منظور کیے گئے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کےلیے استعفے منظور کیے ،استعفے منظور کرنے سے پہلے اسپیکر نے ممبران کو بلا کر مؤقف نہیں پوچھا، عدالت اسپیکر قومی اسمبلی اور الیکشن کمیشن کی جانب سے استعفے منظور کرنے کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عدالت درخواست کے حتمی فیصلے پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کو بھی کالعدم قرار دیتے ہوئے حتمی فیصلے تک استعفے منظور کی گئی نشستوں پر الیکشن روکنے کا حکم دے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں