English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان ضمنی انتخابات سے دستبردار ہوگئے، کاغذات نامزدگی واپس لے لیے

withdraws

راجن پور: سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ضمنی الیکشن سے دستبردار ہو گئے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق عمران خان نے راجن پور کے حلقہ این اے 193 کے ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلہ میں چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں۔

راجن پور ضمنی انتخاب سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے سردار محسن لغاری راجن پور کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔

محسن لغاری کا کہنا تھا کہ مجھے پارٹی نے امیدوار نامزد کر دیا ہے، حلقہ سے بھرپور کامیابی حاصل کریں گے۔

واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں فرد جرم کی لٹکتی تلوار کے سبب سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ضمنی الیکشن حلقہ 193 سے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے