English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شیخ رشید کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا

راولپنڈی: عدالت نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق شیخ رشید کو گزشتہ شب بحریہ ٹاؤن راولپنڈی سے ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد انہیں میڈیکل چیک اپ کے لیے سیکرٹریٹ تھانہ لے جایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں پیپلز پارٹی راولپنڈی کے نائب صدر راجا عنایت کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ شیخ رشید من گھڑت اور بے بنیاد سازش کا ذکر کرکے پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے مابین تصادم و دشمنی کرانا چاہتا ہے تاکہ ملک کا امن خراب ہو۔

ایف آئی آر کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ الزام لگانے والا سازش کا حصہ ہے جس کو عمران خان کے قتل کی سازش علم ہے لہٰذا شیخ رشید احمد سے معلومات لے کر سازش کو ناکام بنایا جائے اور دفعہ 150۔151 کا اختیار استعمال کرکے تمام کردار گرفتار کیے جائیں، ملک میں پھیلتی بے چینی و بدامنی کو روکا جائے۔

بعد ازاں پولیس نے شیخ رشید کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش کیا، جہاں جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے انہیں 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ عدالت میں پیش کرنے کے موقع پر پولیس کی جانب سے شیخ رشید کے 8 روزہ ریمانڈ  کی درخواست کی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے