English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یاسر عرفات کو ہیڈکوچ کی ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ

 لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راﺅنڈر یاسر عرفات کو مکی آرتھر کی عدم موجودگی میں جزوقتی ہیڈکوچ کی ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق مکی آرتھر سے مشاورت کے بعد یہ طے پایا ہے کہ وہ جب قومی ٹیم کو دسیتاب نہیں ہوا کرینگے تو اس وقت یاسر عرفات ہی کوچنگ کے تمام معاملات دیکھا کریں گے۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے حال ہی میں لیول فور کوچنگ کا امتحان پاس کرنے والے یاسرعرفات کوشین ٹیٹ کی جگہ پاکستان ٹیم کے نئے بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں سونپنے پر بھی پی سی بی نے آمادگی ظاہر کردی ہے جس کا جلد باقاعدہ اعلان کردیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سابق آل راﺅنڈر یاسر عرفات کا نام مکی آرتھر نے بولنگ کوچ کے لیے تجویز کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے