English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کشمیر کے منصفانہ حل تک پاکستانی قوم چین سے نہیں بیٹھے گی، وزیراعظم

flood disaster

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے تصفیہ کے منصفانہ حل تک پاکستانی قوم چین سے نہیں بیٹھے گی، 5اگست 2019 کے غیر قانونی کے اقدام کے بعد کشمیریوں کو دیوار سے لگا دیا گیا۔

وزیر اعظم نے کہاکہ بھارت نے گزشتہ 75 سالوں سے جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے، 5 اگست 2019 کے غیر قانونی کے اقدام کے بعد کشمیریوں کو دیوار سے لگا دیا گیا اور حالیہ دنوں میں بھارت کے کشمیریوں پر مظالم میں مزید تیزی آئی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے کشمیری بہنوں اور بھائیوں کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا، کشمیریوں کی آواز پوری دنیا میں پہنچائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے