ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام

بنوں میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا جسے پولیس نے پسپا کر دیا۔پولیس کے مطابق جوابی کارروائی سے دہشت گرد فرار ہو گئے، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق بنوں کے علاقے ککی کی حدود میں قائم پولیس چوکی درے پل پر دہشت گردوں کی جانب سے رات گئے حملہ کیا گیا۔

پولیس اہلکاروں کی بروقت جوابی کارروائی سے دہشت گرد فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق حملے میں دونوں اطراف سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کی مزید نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے، حملے سے پولیس چوکی کو جزوی نقصان ہوا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں