ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مہنگائی کی وجہ سے حکومت سے عوام کا اعتماد اٹھ چکا ہے، شاہ محمودقریشی

لاہور: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سینئر وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت اپنے ایجنڈے کو قومی ایجنڈے پر فوقیت دے رہی ہے، اگر یہ بروقت  فیصلے کر لیتے تو شاید اتنی مہنگائی نہ ہوتی، افراط زر اس حد تک نہ پہنچا ہوتا اور روپے کی قدر اتنی نہ گرتی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت کے اپنے عزائم اور ایجنڈہ ہے، حکومت سے عوام کا اعتماد اٹھ چکا ہے، ملک کس طرف جا رہا ہے؟ ہمارے بچوں کے مستقبل کا کیا بنے گا؟

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ چند روز پہلے فواد چودھری کو اٹھایا گیا، حالانکہ اگر کسی شخص سے کوئی تفتیش کرنی ہے تو اسے بلایا جاسکتا ہے، فرخ حبیب کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ سب نے دیکھا، شیخ رشید کو بھی رات کی تاریکی میں اٹھا لیا گیا، جو ماضی میں ہوا کرتا تھا آج پھر دہرایا جا رہا ہے جب کہ ملک اس وقت چیلنجز سے گزر رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں دہشت گردی کا سامنا ہے جس کیلئے قوم کو یکجا کرنا ہے، عدالتوں میں آئینی درخواستیں دائر ہیں، سب ایشوز قوم کے سامنے ہیں، پی ٹی آئی کو ملک کے ایک ایک شہری کی زندگی عزیز ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں