English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پشاور حملے میں  اندر سے مدد فراہم کی گئی ہے، وفاقی وزیر داخلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ  نے کہا ہے کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ پشاور حملے کیلئے افغان سرزمین  مدد فراہم کرنے کیلئے استعمال ہوئی ، یہ بات بھی خارج از امکان نہیں ہے کہ پاکستان کے اندر سے بھی مدد فراہم کی گئی ہے۔

 وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ نیشنل ایپکس کمیٹی میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی ندیم انجم نے تفصیل سے حالیہ دہشت گردی پر بریفنگ دی ہے، دونوں افسران نے کمیٹی کو اعتماد میں بھی لیا جبکہ دونوں افسران کے موقف کے مطابق ملک میں آج اس قسم کی آپریشن کی ضرورت نہیں ہے، جس طرح ماضی میں ہوا تھا۔

رانا ثنا نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان، ملک کے کسی گلی، چپے یا حصے میں کوئی وجود نہیں رکھتے ہیں، ان کے موبائل گروپس (ترتیب)  ہیں وہ کارروائیاں کر رہے ہیں، جن کے خلاف انفارمیشن بیسڈ آپریشنز ہو رہے ہیں ، جس میں مزید تیزی لائی جائے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایپکس کمیٹی میں کے پی پولیس اور سی ٹی ڈی کی حکمت عملی اور استعداد کار کا جائزہ لیا گیا جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ انہیں مدد فراہم کرینگے ،  کے پی پولیس اور سی ٹی ڈی کو پنجاب پولیس کی طرز پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔

انہوں  نے کہا کہ پشاور پولیس لائنز حملے کی ذمہ داری ٹی ٹی پی نے قبول کرلی ہے اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ حملے کیلئے افغان سرزمین  مدد فراہم کرنے کیلئے استعمال ہوئی ہے اور یہ بات بھی خارج از امکان نہیں ہے کہ پاکستان کے اندر سے بھی مدد فراہم کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے