ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گیس، پٹرول اور بجلی دینے کیلئے ایران کی پاکستان کو پیشکش

offers

کوئٹہ: ایران کے ڈپٹی قونصل جنرل پیر لورین نے کہا ہے کہ ایران کے پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں، پاکستان کو توانائی بحران کے خاتمے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، گیس، پٹرول اور بجلی پاکستان کو دینے کیلئے تیار ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق گفتگو کرتے ہوئے پیر لورین کا کہنا تھا کہ پاک ایران تعلقات ہمیشہ مثالی رہے ہیں، اچھے ہمسایہ کی حیثیت سے ایران کے پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں، پاکستان کو توانائی بحران کے خاتمے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، گیس، پٹرول اور بجلی پاکستان کو دینے کیلئے تیار ہیں، رکاوٹ ایران کی جانب سے نہیں، پاکستان کی حکومت ہچکچا رہی ہے۔

ایران کے ڈپٹی قونصلر جنرل کا کہنا تھا کہ ہم پر گیس کی فراہمی کے حوالے سے بین الاقوامی کوئی پابندی نہیں، معاہدے کے تحت گیس پائپ لائن پاکستان کی سرحد تک پہنچا دی ہے، ایران پاکستان کو وافر مقدار میں ایل پی جی فراہم کر رہا ہے، گوادر کو 104 میگاواٹ بجلی فراہم کر رہے ہیں، گوادر کو مزید 100 میگاواٹ بجلی فراہم کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں