ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہبازشریف اور پی ڈی ایم نے معیشت تباہ کر کے رکھ دی، چودھری پرویزالٰہی

stay in its time

لاہور:سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو انتقام کے ایجنڈے کے سوا کوئی اور کام ہی نہیں، شہبازشریف اور پی ڈی ایم نے معیشت تباہ کر کے رکھ دی، سب نام نہاد تجربہ ایکسپوز ہو گیا، شہبازشریف کو صرف شعبدہ بازی کا تجربہ ہے، ان کی ناقص گورننس اب ساری دنیا نے دیکھ لی ہے۔

چوہدری پرویز الہی نے کہاکہ سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو سندھ سے حراست میں لیے جانے اور لاہور میں ان کی سرکاری رہائش گاہ پر چھاپے کی مذمت کرتے ہیں،   نگران حکومت چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کر رہی ہے، نگران سیٹ اپ الیکشن کو پس پشت ڈال کر صرف اور صرف انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے، حکومت کی انتقامی کارروائیوں کا عوام الیکشن میں بدلہ لیں گے۔

انہوں نے کہاکہ  عوام ووٹ کی طاقت سے حکمرانوں کے غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات کاجواب دیں گے، نگران سیٹ اپ آئین اور قانون سے کھیل رہا ہے، الیکشن کیلئے بننے والی نگران حکومت الیکشن سے ہی راہ فرار اختیار کر رہی ہے۔

چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ  نگران سیٹ اپ کے پاس انتخابات کے علاوہ کوئی مینڈیٹ نہیں، حکمران پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں انتخابات کی تاریخ دینے سے خوفزدہ ہیں، پنجاب اسمبلی چودہ جنوری کو تحلیل ہوئی لیکن گورنر تاحال الیکشن کی تاریخ نہیں دے رہے، امید ہے عدلیہ کااس حوالے سے فیصلہ تاریخی ہو گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں