ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جماعت اسلامی کا مہنگائی مارچ عوام کا ترجمان ثابت ہو گا، میاں محمد اسلم

inflation march

اسلام آباد: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا  لاہور تا راولپنڈی تین روزہ مہنگائی مارچ عوامی اُمنگوں کی تر جمانی ثا بت ہو گا۔

میاں محمد اسلم کا کہنا تھا کہ مہنگائی مارچ حکمرانوں اور آئی ایم ایف کے لیے پیغام ہے کہ ہمیں بند کمروں کے فیصلے منظور نہیں، انھوں نے کہا آئی ایم ایف کے ساتھ طے کردہ شرائط قوم کے سامنے رکھی جائیں، نااہل حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی اور بدامنی کے عفریت کے سامنے کھڑا کر دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی  اسلام آباد کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کر ترے ہو ئے کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی پر مشتمل ٹرائیکا ایکسپوز ہوگیاعوام کے سامنے ان کا بھیا نک چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے،غریب قوم مزید قربانیاں نہیں دے سکتی اب کی بار حکمران اشرافیہ قربانی دے۔

میاں محمد اسلم کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو آئی ایم ایف اور بیرونی قرضوں کی ضرورت نہیں، حکمران اپنی کرپشن بند کریں، عالمی مالیاتی ادارے کا 23 واں پروگرام چل رہا ہے، بتایا جا یامعیشت بہتر کیوں نہیں ہوئی؟ ،نااہل حکمران ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں، عوام کا پیمانہ صبر لبریز ہوگیا انہیں کرپٹ نظام اور اس کے محافظوں سے نجات چاہیے، عوام آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی کے اُمیدواران کو کامیاب بنا کر پاکستان کومسائل کے دلدل سے نکال سکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں