ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کابینہ نے روزویلٹ ہوٹل کی عمارت کے کمرشل استعمال کی منظوری دیدی

approved

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے پی آئی اے کے ملکیتی روز ویلٹ ہوٹل کی نیویارک میں قائم عمارت کے کمرشل استعمال کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق روزویلٹ ہوٹل کی عمارت کمرشل استعمال کے لیے تیار کی جائے گی، روزویلٹ ہوٹل ختم کر کے آفس ٹاور، اپارٹمنٹس، رینٹل اور دیگر مقاصد کے لیے استعمال ہو گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کابینہ نے فنانشل ایڈوائزر کی تعیناتی کا عمل شروع کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔ ریکوڈک کیس کے باعث روزویلٹ ہوٹل کی لیزنگ کا عمل 2021 میں روک دیا گیا تھا، لیز کا طریقہ استعمال کرتے ہوئے جوائنٹ وینچر پارٹنز کے ذریعے عمارت تیار ہو گی۔

ذرائع کے مطابق ایوی ایشن ڈویژن نے نجکاری کمیشن سے روز ویلٹ ہوٹل سے متعلق جلد فیصلے کا مطالبہ کیا تھا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ نے نجکاری کمیشن سے 3 ماہ کے دوران عملدرآمد رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔یاد رہے کہ نیب نے 2020 میں روزویلٹ ہوٹل کی اونے پونے داموں نجکاری کی انکوائری بھی شروع کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں