ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھاری مینڈیٹ والوں کو عام نے تباہی کا مینڈیٹ نہیں دیا، راشد نسیم

mandate

لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی راشد نسیم نے کہا ہے کہ جو لوگ بھاری مینڈیٹ لے کر آئے، عوام نے ان کو ملک کی تباہی کا مینڈیٹ نہیں دیا تھا۔

راشد نسیم کا کہنا تھا کہ ملک میں گزشتہ ستر برسوں سے دولت کے زور پر انتخابات لڑے جا رہے ہیں، جس کے نتیجے میں ملک قرضوں کے بوجھ تلے دب گیا اور ہر شعبہ زوال کا شکار ہو گیا۔ وہ منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کر رہے تھے۔

ان کا کہنا تھاکہ جو لوگ بھاری مینڈیٹ لے کر آئے، عوام نے ان کو ملک کی تباہی کا مینڈیٹ نہیں دیا تھا، چاہے فوجی حکومت ہو یا سویلین، سب نے پاکستان کو تباہی کے راستے پر دھکیل دیا ہے۔ اللہ تعالی نے تباہی کے لانے کے عمل سے جماعت اسلامی کو محفوظ رکھا۔ جماعت اسلامی اس وقت اقتدار میں آئے گی جب وہ اس پوزیشن میں ہو گی جب سارے نظام کو تبدیل کر کے ایسا نظام لائے گی جس کے نتیجے میں وسائل سے مالا مال ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالے گی۔

راشد نسیم کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ملکی وسائل کو عوام پر خرچ کر کے ملک کو عروج کے راستے پر لے کر جائے گی۔ اللہ تعالی ہمیں ایسی جیت سے محفوظ رکھے جس سے ملک تباہی سے دوچار ہو۔ اللہ کی مدد و نصرت اور عوام کی تائید سے اقتدار ملا تو ملک کی ڈوبتی کشتی کو بھنور سے نکالیں گے۔ تربیت گاہوں میں افراد کی سیرت و کردار کی تعمیر ہو رہی ہے، آنے والے وقت میں یہی لوگ ملک کو لوٹ کھسوٹ، چور بازاری، بنی گالہ، رائیونڈ ہاوس اور بلاول ہاس بنانے والوں سے چھٹکارا دلائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں