ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا

Crackdown

سکھر:رمضان المبارک کی آمد سے قبل سیپکو نے نا دہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ، بجلی چوری کرانے کے الزام میں میٹر ریڈرکو معطل کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق سکھر الیکڑک پاور سپلائی کمپنی کے ایس ای  منظور سومرو کی قیادت میں چھاپہ مار ٹیم نے بیراج روڈ،میمن محلہ سمیت دیگر مقامات  پر بجلی کے کنکشن چیک کیے ہیں، منظور سومرو کے مطابق کارروائی کے دوران کی غیر قانونی اور نادہندگان کنکشن  منقطع کر دئیے گئے ہیں۔

سیپکو افسر کا کہنا تھا کہ کمپنی کی پالیسی ہے رمضان المبارک سے قبل ان علاقوں میں لوڈشیڈنگ زیرو کرنے کے لیے کاروائیاں شروع کی گئی ہیں،کسی کو بجلی چوری کرنے کی اجازت نہیں دیں گے بجلی چوری کرانے کے الزام میں میٹر ریڈر عبدالمالک کو معطل کردیا گیا ہے اس کہ علاوہ اگر کسی صارف کو شکایت ہو تو ہم سے رابطہ کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں