ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اماراتی صدر سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

discussed

متحدہ عرب امارات کے صدرالشیخ محمد بن زاید النہیان سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی،علاقائی صورتحال اور دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ہفتہ کے روز پاکستان میں موجود متحدہ عرب امارات کے سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدرالشیخ محمد بن زاید النہیان نے ابوظہبی کے قصر الشاتی محل میں پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کا استقبال کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے علاقائی صورتحال اور دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعاون وشراکت داری کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ متحدہ عرب امارات کے سفارتخانہ کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے صدرالشیخ محمد بن زاید النہیان سے پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیراحمد شاہ کی ملاقات کی تصویر بھی جاری کی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں