اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر و چیف آر گنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمارا مقابلہ بہت بدتمیز لوگوں سے ہے ،سچا الزام دوہراتے ہوئے بھی ہمیں بہت مشکل پیش آتی ہے، شاہد خاقان عباسی میرے بھائی ہیں ، خود چل کر جاؤں گی۔
مریم صفدر نے کہاکہ پی ڈی ایم انتخابی اتحاد نہیں،جنید کا ابھی سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، سیاسی میدان سیاسی مخالفین کیلئے خالی چھوڑ دیاگیا تھا، پی ٹی آئی نے سرکاری خرچ پر لاکھوں روپے سے کی بورڈ وارئیررز بھرتی کئے ۔
انہوں نے کہاکہ نواز شریف جلد ہمارے درمیان ہوں گے،ان پر قائم مقدمات بھی جلد ختم ہوتے دکھائی دینگے،مہنگائی پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے ،شہباز شریف کا فوکس گورننس ٹھیک کرنے، ملک اور قوم کو مسائل کی دلدل سے نکالنے پر ہے۔
رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے عوام اور ملک کیلئے کچھ نہیں کیا، تمام توجہ ترجمانوں کے اجلاس پر رہی،اس نااہلی کا خمیازہ آج عوام بھگت رہے ہیں۔
