English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گورنر بتائے اسمبلی تحلیل پر دستخط نہیں کئے تو  نگران حکومت کس اختیار کے تحت بنائی؟ پرویزالٰہی

stay in its time

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کا موقف ہے کہ انہوں نے اسمبلی تحلیل کی ایڈوائس پر دستخط نہیں کئے اس لئے تاریخ نہیں دیں گے، گورنر بتائیں جب انہوں نے اسمبلی تحلیل پر دستخط نہیں کئے تو پھر نگران حکومت کس اختیار کے تحت بنائی؟

چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ گورنر نے وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کو نگران سیٹ اپ کیلئے مشاورت کے خطوط کیسے لکھے، گورنر نے اسپیکر کو کس حیثیت سے پارلیمانی کمیٹی بنانے کیلئے خط لکھا، گورنر پنجاب نے نگران کابینہ سے حلف کس حیثیت سے لیا، گورنر پنجاب میٹھا میٹھا ہپ کرچکے اب الیکشن تاریخ سے بھاگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ  گورنر اگر آئینی ذمہ داری کو نہیں مانتے تو پھر ان کا قائم کردہ نگران سیٹ اپ بھی غیر آئینی ہو گا، گورنر جب خود کو اسمبلی تحلیل سے الگ کر رہے ہیں اور تاریخ نہیں دے رہے تو پھر آئینی عمل آگے بڑھا ہی نہیں۔

پرویز الہی کاکہنا تھا کہ  گورنر کے اس اقدام کے بعد نگران سیٹ اپ قائم ہوا ہی نہیں، نگران سیٹ اپ کے تمام اقدامات بھی غیر قانونی ہیں، نگران سیٹ اپ کو غیر قانونی اقدامات پر ان کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے