English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کاروباری ادارے معذور افراد کی مدد کیلیے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں، صدر مملکت

کراچی:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بینکنگ سیکٹر اور ریاستی اداروں پر خصوصی افراد کو فعال  شہری بنانے کیلئے اقدمات کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرے کو مزید جامع بنانے کے سلسلے میں خصوصی افراد کے لئے روزگار، سہولیات اور قبولیت بڑھانے کیلئے اجتماعی کوششیں کرنا ہوں گی۔

صدرمملکت نے کہاکہ  خواتین اور خصوصی افراد کی خودمختاری کے شعبوں میں اچھی کارکردگی  کے حامل بینکوں کی حوصلہ افزائی کیلئے سالانہ انعامی طریقہ کار وضع کیا جانا چاہیے۔

  صدر نے کہا کہ کاروباری اداروں کو صرف اپنے منافع کو بڑھانے پر توجہ نہیں دینی چاہیے بلکہ معاشرے کے پسماندہ طبقات خصوصا معذور افراد کی مدد کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھی ادا کرنی چاہئیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ بینکنگ انڈسٹری کو اپنے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے پروگراموں کے ذریعے معاشرے میں شمولیت اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے این جی اوز یا نجی تنظیموں کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دینا چاہیے۔

صدر نے بینائی اور سماعت سے محروم افراد کو مدد فراہم کرنے کے لیے ہر بینک میں خصوصی فوکل پرسنز کی خدمات حاصل کرنے پر بھی زور دیا۔

 انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری اور نجی اداروں، سول سوسائٹی، چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری، بینکوں وغیرہ کو مختلف معذور افراد کے لئے قبولیت اور روزگار کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے