کراچی: پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندر اور میڈی کیم گروپ آف کمپنیز کے مابین معاہدہ طے پا گیا ہے ۔
معاہدے کے مطابق میڈی کیم بطور (ہائی جینک پارٹنر)،اٹس آل اباؤٹ می بطور (فریگنس پارٹنر)،دی آرکیڈ اسکول بطور (ایجوکیشن پارٹنر) اور میڈی کیم ہائی پر فارمنس سینٹر لاہورقلندر بطور جوائنٹ ونچر کیاگیا۔
کے این اکیڈمی کراچی میں ہونے والی تقریب میں فرنچائز کے مالک عاطف رانا اور کوچ عاقب جاوید نے شرکت کی۔ جبکہ میڈی کیم کی جانب سے چیئر مین میڈی کیم گروپ خلیل احمدنینی تال والا ،چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان خلیل نینی تال والا، منیجنگ ڈائریکٹر جنید خلیل نینی تال والا،چیف آپریٹنگ آفیسر خرم خلیل نینی تال والا، رمیز خلیل نینی تال والا،ڈائریکٹر ایڈمن ظفر ریاض باری ،گروپ میڈیا منیجرجاوید اختر کیانی ،ڈائریکٹر زاہدحسین بھٹی اور ڈائریکٹر کمرشل رائے طاہرو دیگر نے شرکت کی۔
لاہور قلندر کے عاطف رانا نے کہا کہ ہم کرکٹ کے ساتھ ساتھ دوسرے اداروں سے بھی تعاون چاہتے ہیں اور اپنی بہترین حکمت عملی سے ہر شعبہ میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں ۔
چیئر مین میڈی کیم گروپ خلیل احمدنینی تال والانے اپنے خطاب میں کہا کہ میڈی کیم گروپ ہمیشہ کرکٹ کو اور دوسرے اسپورٹس کو اسپانسر کرتا رہا ہے اور ہمیشہ اسپورٹس مین کی حوصلہ افزائی کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے اور امید کرتے ہیں کہ لاہور قلندرگذشتہ سال کی طرح اپنا بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے شائقین کو محضوض کرے گی۔

