English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، 2 اہل کار ہلاک

واشنگٹن: امریکا میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جس میں 2 اہل کار ہلاک ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی ریاست الباما میں فوجی ہیلی کاپٹر بلیک ہاک  کرگرکرتباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ٹینیسی نیشنل گارڈز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر تربیتی مشن پرتھا۔

ہیلی کاپٹر گرنے کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر گرنے سے زمین پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔  حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے