ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی اور اس کے ورکر ہر صورت عدلیہ کے تقدس کی حفاظت کریں گے،عمران خان

لاہور:پی ٹی آئی چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور اس کے ورکر ہر صورت عدلیہ کے تقدس کی حفاظت کریں گے۔

اتوار کے روز عمران خان سے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی زمان پارک میں ملاقات ہوئی جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔اس موقع پر سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملکی معیشت پہلے ہی برباد کر دی گئی ہے اب الیکشن نہ کروا کر آئین شکنی کے مرتکب بھی ہو رہے ہیں، اپنی آئین شکنی بچانے کیلئے امپورٹڈ حکومت عدلیہ پر حملہ آور ہے، مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ سمیت بہت سے عوام دوست منصوبے بند کرنے سے غریب پر بوجھ بڑھ رہا ہے، ان میں عام آدمی کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں، مہنگائی کا جن بے قابو ہو چکا ہے، خود کو جو معیشت کے چیمپئن سمجھتے تھے آج کل منہ چھپاتے پھر رہے ہیں، ہر پاکستانی جان چکا ہے کہ یہ الیکشن سے کیوں بھاگ رہے ہیں۔

اس موقع پر شہباز گل کا کہنا تھا کہ پارٹی کا ورکر پارٹی کے نظریے کے ساتھ کھڑا ہے، آئندہ الیکشن میں یوتھ ونگ، آئی ایس ایف، اور سوشل میڈیا ونگ میں سے پارٹی کے نظریاتی نوجوانوں کو کم از کم دس فیصد ٹکٹیں دینے کی درخواست کرتا ہوں۔ جو پارٹی ورکر مشکل حالات میں پارٹی کے ساتھ کھڑا ہے اس کو الیکٹیبل پر ترجیح دی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں