ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امیدہے صدر72گھنٹوں میں الیکشن کی تاریخ دیں گے، شیخ رشید

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جب الیکشن کمیشن صدرسے مشاورت سے انکارکرے توسمجھ لیں آئینی بحران شروع ہوگیاہے،امیدہے صدر72گھنٹوں میں الیکشن کی تاریخ دیں گے۔آج سے آئین سے کھلواڑشروع ہوگیاہے۔وزیردفاع کہتاہے کہ ملک ڈیفالٹ ہوچکااورجس پٹرولیم کاسٹاک ختم ہورہاہے اسکاوزیرکہتاہے کہ دیوالیہ نہیں ہوا،بھونڈے اندازمیں ترکی کوامداددی گئی۔

ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے سوموار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھاکہ دنیاکوہماری بگڑتی معیشت پر تشویش ہے ،امیروں کوسبسڈی اورغریبوں کاگلہ گھونٹ رہے ہیں، حالات سنگین ترین ہوگئے ،دہشت گردی کوروک نہیں پارہے اور مہنگائی کوکھلی چھٹی دیدی ہے ،مزیدتاخیربڑے حادثے کوجنم دے سکتی ہے ،اللہ کے بعدعدلیہ ہی ملک کوبحران سے نکال سکتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں